تاوان کے لیے بن مانس کے بچوں کو اغوا ءکرلیا گیا

تاوان کے لیے بن مانس کے بچوں کو اغوا ءکرلیا گیا
 تاوان کے لیے بن مانس کے بچوں کو اغوا ءکرلیا گیا
سورس: Screengrab

  

کانگو (ویب ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں اغوا ءکاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا ءکرکے بھاری تاوان مانگ لیا اور ان چمپینزیز کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بھی بھیجی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے۔ عملے نے پہلے تو سمجھا کہ شرارتی بن مانس پنجرے سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حیران کن طور انھیں اغوا ءکاروں کی کال آئی۔"ایکسپریس نیوز" کے مطابق  اغوا ءکاروں نے بتایا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان ادا کرے۔ عملے نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے بن مانسوں کے ان کی قید میں ہونے کا ثبوت مانگا۔

جس پر اغواء کاروں نے بحالی مرکز کے عملے کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن مانسوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ تاوان کے لیے بن مانسوں کے اغوا کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہےجس بحالی سینٹر سے یہ بن مانس اغوا ءہوئے وہاں اس نسل کے 40 جانور ہیں جبکہ معدومی کے شکار بندر بھی ہیں۔ اغواء ہونے والے بن مانسوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -