وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ  یوسفزئی سے نیویارک میں ملاقات 

وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ  یوسفزئی سے نیویارک میں ملاقات 
وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ  یوسفزئی سے نیویارک میں ملاقات 

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ  یوسفزئی سے ملاقات کی ہے،  وزیراعظم نے ملالہ کی سماجی شعبے  بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی وکالت کے کام کو سراہا.  

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر روشنی ڈالی، وزیر اعظم نے تعلیمی انفراسٹرکچر پر اس بدترین سیلاب کے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، ملالہ کی ہمت اور لگن کو سراہتے ہوئے، وزیر اعظم نے تعلیم، صنفی مساوات اور پاکستان میں مرد اور خواتین دونوں کے لیے سیکھنے کے مواقع میں اضافے کے شعبوں میں حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی،شہباز شریف نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو ترجیح دینے اور اس کی ترغیب دینے کے لیے حکومت کے منصوبوں اور سکیموں کو بھی باور کرایا اور ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہا. 

 ملالہ یوسفزئی نے تمام لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حالیہ موسمیاتی سیلاب میں بہت سے اسکول تباہ ہو گئے ہیں. اس نے پسماندہ بچوں خصوصاً لڑکیوں کی مدد کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا. انہوں نے تباہ کن سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی پر پاکستان کی کوششوں کے لیے ملالہ فنڈ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی.

مزید :

قومی -