سزائیں مکمل کرنیوالے20 غیر  ملکی قیدیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ, سفارشات تیار

سزائیں مکمل کرنیوالے20 غیر  ملکی قیدیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ, سفارشات تیار
سزائیں مکمل کرنیوالے20 غیر  ملکی قیدیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ, سفارشات تیار

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سزائیں مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے سفارشات تیا ر کرلیں۔ذرائع کے مطابق سزا مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے مؤثر رابطے کیے جائیں گے، سزائیں مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے این جی اوز سے بھی مدد لی جائے گی۔فیصلے سے بھارت کے 4، یو اے ای، تنزانیہ، ڈومینک اور میانمر سے ایک، ایک قیدی کو جبکہ بنگلا دیش کے 11 قیدیوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -