ٹی 20 ورلڈ کپ، شاہین اور بابر سے بہتر کھلاڑی کون سے ہیں؟رکی پونٹنگ نے بتا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ، شاہین اور بابر سے بہتر کھلاڑی کون سے ہیں؟رکی پونٹنگ نے بتا دیا
ٹی 20 ورلڈ کپ، شاہین اور بابر سے بہتر کھلاڑی کون سے ہیں؟رکی پونٹنگ نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایسے کرکٹرز کا تذکرہ کیا ہے جو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، ایسے میں ان سے بابر اور شاہین شاہ آفریدی سے متعلق سوال کیا گیا کہ ان سے بہتر کون ہے تو انہوں نے بھارتی گیند باز جسپریت بمراہ اور انگلش کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوز بٹلر کو پاکستانی سپر سٹارز سے بہتر قرار دے دیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں  آسٹریلوی لیجنڈ سے پوچھا گیا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی بولر جسپریت بمراہ میں سے کون زیادہ بہتر  بولر ثابت ہو سکتا ہے، جواب میں رکی پونٹنگ نے  کہا ہم دو بہترین بولرز کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں؟ گزشتہ دو سالوں سے دونوں ہی  تمام فارمیٹس میں  بہترین کارکردگی دکھانے والے  بولرز ہیں ، رکی پونٹنگ نے کہا پھر بھی میں تجربے کو اہمیت دوں گا، میں بمراہ کو بہتر کہوں گا کیونکہ اس نے شاہین آفریدی سے زیادہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلی ہے، بمراہ نے کئی بڑے ٹورنامنٹس آسٹریلیا میں کھیلے ہیں اسی لیے وہ زیادہ سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب رکی پونٹنگ سے دنیا کے 2 سب سے زیادہ مستقل مزاج بیٹرز انگلینڈ کے  جوز بٹلر اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم میں سے بھی کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا گیا۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا 'بابر اعظم تکنیکی طور پر بٹلر سے بہتر کھلاڑی ہیں، اگر دونوں کا اسٹرائیک ریٹ دیکھا جائے تو ان میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بٹلر انگلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا میں بھی زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور انہوں نے بگ بیش میں کچھ وقت سڈنی تھنڈرز کے ساتھ گزارا اسی لیے میں جوز بٹلر کا انتخاب کروں گا۔