پرفیوم سے چِڑ کر دولہے نے ساس کو شادی کی تقریب سے ہی نکال دیا

پرفیوم سے چِڑ کر دولہے نے ساس کو شادی کی تقریب سے ہی نکال دیا
پرفیوم سے چِڑ کر دولہے نے ساس کو شادی کی تقریب سے ہی نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک دولہے کے چرچے ہیں جس نے اپنی ساس کے پرفیوم سے تنگ آکر انہیں شادی کا وینیو ہی چھوڑنے کا کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق 22 ستمبر کو ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بتایا گیا کہ 'میں نے شادی کے روز ساس کو وینیو چھوڑ دینے کا کہا کیونکہ ان کا پرفیوم مجھے پریشان کر رہا تھا'۔جیونیوز نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے مزید بتایا کہ صارف نے لکھا 'میری زندگی کے خاص دن پر اس پرفیوم کی مہک میرے سر میں درد کر رہی تھی، بار  بار مجھے چھینکیں آرہی تھیں اور  آنکھوں سے پانی بہنے لگا تھا، میری زیادہ بری حالت اس وقت ہوئی جب ساس نے مجھے گلے لگایا'۔

دولہے کے مطابق 'اس پرفیوم کی وجہ سے میرا وہاں کھڑا رہنا دوبھر ہوگیا اسی لیے میں بیچ فوٹو سیشن سے چلا گیا جس پر میری دلہن نے اپنی والدہ کو مجھ سے دور  رہنے کا مشورہ دیا'۔ریڈٹ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 'اس کے بعد بھی میرے سر میں درد برقرار  رہا تو میں نے اپنی ساس سے کپڑے بدلنے کا کہا اور  یہ بھی کہا کہ اگر  وہ یہ نہیں کر سکتیں تو وینیو سے ہی چلی جائیں'۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -