اسلام آباد پولیس بھیجنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی ، آئی جی خیبر پختونخوا نے واضح کر دیا

اسلام آباد پولیس بھیجنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی ، آئی جی خیبر پختونخوا ...
اسلام آباد پولیس بھیجنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی ، آئی جی خیبر پختونخوا نے واضح کر دیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے  خیبر پختونخوا پولیس سے 4 ہزار اہلکار مانگے تھے جس سے متعلق میں خط چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط ارسال کر دیا ہے ، اسلام آباد پولیس بھیجنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی ۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے آئی جی خیبر پختونخوا سے 4ہزار پولیس اہلکار مانگے تھے، جبکہ فرئنٹیئر کور سے 5 ہزار اہلکار مانگے گئے تھے، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ اہلکاروں کے پاس اضافی وردیاں بھی ہونی چاہیے، جبکہ اہلکاروں کے پاس مظاہرین سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور ٹیئر گن ہونی چاہیے، خط میں کہا گیا تھا کہ بھیجے جانے والے  اہلکاروں کو اسلحہ کے بغیر بھیجا جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -