محمد آصف نے پاکستانی باؤلرز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

محمد آصف نے پاکستانی باؤلرز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
محمد آصف نے پاکستانی باؤلرز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر  محمد آصف نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے بعد باؤلرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کو کیسے سوئنگ کرنا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کے لیے فیلڈنگ سیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ انگلش بیٹرز کے لیے وکٹ کے دونوں جانب سے کھل کر کھیلنا آسان ہو گیا ہے۔محمد آصف نے تجویز پیش کی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے 2 سپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔

مزید :

کھیل -