عسکری قیادت کو بد نام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ، ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید کر دی

عسکری قیادت کو بد نام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ، ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ...
عسکری قیادت کو بد نام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ، ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عسکری قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام، ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری 6 ہزار سی سی گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید کر دی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں درست حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق 2019 میں وفاقی کابینہ نے منظوری دی تاحال نوٹیفکیشن نہیں ہوا، ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے عروج کے وقت ایسی تجویز ضرور سامنے آئی تھی، لیفٹیننٹ جنرل مشتاق شہید اور پریڈ لین حملے کے بعد تجویز ضرور زیر غور آئی۔

پہلی دفعہ2015ءمیں تجویز زیر غور آئی تھی، تجویز میں 6ہزار سی سی گاڑیوں کا ذکر نہیں تھا، بلٹ پروف گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کے مطابق بلٹ پروف گاڑی 6ہزار سی سی کی تیار ہوتی ہے۔سروسز چیف اور آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کیلئے گاڑیوں کی تجویز زیر غور رہی ہے، تمام معاملات تجویز کی حد تک محدود رہے،عملدرآمد نہیں کیا گیا، کسی بھی ریٹائرڈ جنرل نے اس تجویز کے تحت کوئی گاڑی درآمد نہیں کی۔

مزید :

قومی -