وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ججز، بیوروکریٹس سمیت تمام اداروں کو گاڑیاں دینا بند کر دینا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیان

وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ججز، بیوروکریٹس سمیت تمام اداروں کو گاڑیاں دینا ...
وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ججز، بیوروکریٹس سمیت تمام اداروں کو گاڑیاں دینا بند کر دینا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ  وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ججز، بیوروکریٹس سمیت تمام اداروں کو گاڑیاں دینا بند کر دینا چاہیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عالمی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار بچیوں کے سکولوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، اب ان دہشتگردوں سے کس کے کہنے پر اور کیا مذاکرات کر رہے ہیں اور ان دہشتگردوں سے مذاکرات کی کس نے پیش کش دی ؟سوات میں بچیوں کے جس سکول پر حملہ ہوا وہ 5 سال تک بند رہا، قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے خواتین کے احترام کا حکم دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ غریب تو اپنا حصہ ڈال رہا ہے کیونکہ وہ پیدل چلتا ہے، سائیکل پر سفر کرتا ہے۔ وفاقی وصوبائی حکومتوں کو چاہیے ججز، بیوروکریٹس سمیت تمام اداروں کو گاڑیاں دینا بند کر دیں اور وہ پیسہ سائیکل، پیدل چلنے کے راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خودعملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید :

قومی -