بریک کی بجائے کلچ دبا دیا، خاتون ڈرائیور کی غلطی نے نوعمر ڈیلیوری بوائے کی جان لے لی 

بریک کی بجائے کلچ دبا دیا، خاتون ڈرائیور کی غلطی نے نوعمر ڈیلیوری بوائے کی ...
بریک کی بجائے کلچ دبا دیا، خاتون ڈرائیور کی غلطی نے نوعمر ڈیلیوری بوائے کی جان لے لی 
سورس: PixaHive.com (creative commons license)

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون ڈرائیور کی سنگین غلطی نے نوعمر ڈیلیوری بوائے کی جان لے لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ حادثہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ٹھانے میں پیش آیا جہاں 40سالہ خاتون نے اپنی گاڑی کی بریک لگانے کی بجائے کلچ دبا دیا، جس سے 19سالہ گروسری ڈلیوری بوائے اجے ڈھوکاگاڑی کے نیچے آ کرشدید زخمی ہو گیا۔اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی ویگن آر کار کو پارک کرنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہے تاہم وہ ریورس جاتی گاڑی کی بریک کی بجائے کلچ دبا دیتی ہے۔ ڈلیوری بوائے پیچھے سے آ رہا ہوتا ہے جو گاڑی کے نیچے آ جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -