عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان کی باقاعدہ منگنی ، منگیتر کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان کی باقاعدہ منگنی ، منگیتر کی تفصیلات بھی سامنے ...
عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان کی باقاعدہ منگنی ، منگیتر کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں
سورس: Instagram/khan.ira

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان دو سال سے نوپور شیکھرے کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے نوپور کے ساتھ منگنی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ایرا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ نوپور کے ساتھ اٹلی میں موجود ہوتی ہے جہاں وہ اسے شادی کی پیشکش کرتا ہے اور اس کے ہاں کہنے پر وہ اسے منگنی کی انگوٹھی پہناتا ہے۔

ایرا خان کے بارے میں تو سب جانتے ہیں مگر نوپور شیکھرے کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق نوپور ایک سیلبریٹی فٹنس ٹرینر ہے جو ایرا کو کچھ عرصے سے ٹریننگ دے رہا ہے۔ اس سے پہلے نوپور ایرا کے والد عامر خان کو بھی ٹریننگ دے چکا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ سشمیتا سین کے ساتھ بھی ایک دہائی تک بطور ٹرینر کام کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ نوپور ایرا سے عمر میں 10سال بڑا ہے۔ ایرا اس وقت 25سال کی ہیں جبکہ نوپور کی عمر 35سال ہے۔

مزید :

تفریح -