اپنے باپ کی قبر سمجھ کر 40سال تک اس پر حاضری دینے والی لڑکی ,لیکن یہ راز کیسے افشا ں ہوا؟ جانئے

اپنے باپ کی قبر سمجھ کر 40سال تک اس پر حاضری دینے والی لڑکی ,لیکن یہ راز کیسے ...
اپنے باپ کی قبر سمجھ کر 40سال تک اس پر حاضری دینے والی لڑکی ,لیکن یہ راز کیسے افشا ں ہوا؟ جانئے

  

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی شخص 40 سال سے اپنے کسی پیارے کی قبر پر جا رہا ہو اور بالآخر اسے پتا چلے کہ وہ قبر اس کے عزیز کی نہیں بلکہ کسی اجنبی شخص کی ہے، تو اس پر کیاگزرے گی؟ ایسا ہی کچھ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی رہائشی اس 67سالہ خاتون کے ساتھ پیش آیا۔ وہ 40سال سے جسے اپنے باپ کی قبر سمجھ رہی تھی، درحقیقت وہ ایک اجنبی شخص کی تھی جسے وہ جانتی بھی نہ تھی۔

"انڈیا ٹائمز "کے مطابق سیلوا روز نامی اس خاتون کے باپ جان تھامس تھامپسن کی 40 سال قبل موت واقع ہوئی تھی جسے آکلینڈ کے وٹن پارک قبرستان میں دفن کیا گیا۔وہ ہر سالگرہ، فادرز ڈے، کرسمس اور دیگر موقع پر اپنے باپ کی قبر پر جاتی ، پھول نچھاور کرتی اور اس کے لیے دعا کرتی۔ گزشتہ دنوں وہ قبر پر کھڑی تھی کہ ایک اور خاتون آ گئی اور روز سے کہنے لگی کہ ”تم کون ہو اور میرے شوہر کی قبر پر کیا کر رہی ہو؟“ 

یہ سن کر روز حیران ہوئی۔ تب اس خاتون نے بتایا کہ جس قبر پر روز کھڑی تھی وہ اس کے باپ کی نہیں بلکہ اس خاتون کے شوہر کی تھی جس کا نام فریڈرک براﺅن تھا۔ روز کا کہنا تھا کہ ”جب کونسل سے رجوع کیا گیا اور تحقیق ہوئی تھی پتا چلا کہ وہ قبر واقعی فریڈرک براﺅن کی تھی۔ یہ سن کر میں دل شکستہ رہ گئی۔ یہ کونسل والوں کی غلطی تھی جنہوں نے ہمیں غلط قبر کی نشاندہی کی اور ہم تمام عمر اسی قبر پر پھول رکھتے اور دعا مانگتے رہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -