امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پتہ نہیں کب اورکیسے خراب ہوئے، عمران خان کا بڑا بیان

امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے ...
امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات پتہ نہیں کب اورکیسے خراب ہوئے، عمران خان کا بڑا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تواسمبلی واپس آسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے  تعلقات تھے، پتہ نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے۔ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن سےزیادہ حکومت کواسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں؟ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے، اس کے پاس تمام اختیارات ہیں۔انہوں نے کہا کہ  خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں۔ 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت معیشت کو ایسےمقام پرلے آئی کہ دوا کے بجائے سرجری کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کررہےہیں، حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے۔موجودہ حکومت نے نیب کے 1100 ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے، نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نوازشریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -