ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ہونے والے پرائم منسٹریوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ میں بیڈمنٹن کے لیے ماحور شہزاد اقرا یونیورسٹی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ہونے والے پرائم منسٹریوتھ پروگرام ٹیلنٹ ...
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ہونے والے پرائم منسٹریوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ میں بیڈمنٹن کے لیے ماحور شہزاد اقرا یونیورسٹی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک میں پاکستان کی پہلی بیڈمنٹن کھلاڑی اور مسلسل چھ بار پاکستان کی قومی بیڈمنٹن چیمپئن رہنے والی ماحور شہزاد کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے پرائم منسٹریوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ میں بیڈمنٹن کے لیے اقرا یونیورسٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔یہ پروگرام وزیرِ اعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجواناں محترمہ شیزا فاطمہ خواجہ کی ہدایات پر منعقد ہورہا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن مختلف جامعات کے ذریعے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کررہا ہے، اور اقرا یونیورسٹی کو سندھ میں خواتین اور وفاقی ریجن میں مرد و خواتین دونوں کے ٹیلنٹ ہنٹ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ 

اس حوالے سے اقرا یونیورسٹی مین کیمپس میں ایک اجلاس کا انعقعاد ہوا جس میں شیخ الجامعہ اور صدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، جناب جاوید میمن، انچارج اسپورٹس پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر سید شیراز موہانی، ڈائیرکٹر اسپورٹس اقرا یونیورسٹی، جناب مبشر مختار، ڈائیرکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی اور محترمہ ماحور شہزاد نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں محترمہ ماحور شہزاد کو اس پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں ماحور شہزاد نے اس پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پروگرام اسپورٹس کے میدان میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے مستقبل کے ستاروں کو نئی راہیں اور بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -