ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ

ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ
ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کردیا. 

پی سی بی کے مطابق یا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہوگا۔ قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی اوراسی طرح پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کو بڑھا کر بالترتیب 40 ہزار اور 60 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی اوراسی طرح پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کو بڑھا کر بالترتیب 40 ہزار اور 60 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل نان پلیئنگ ممبرز کی ریڈ بال کی میچ فیس 16 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح وائٹ بال کرکٹ کے میچز میں شریک ڈومیسٹک ٹیموں کے نان پلیئنگ ممبرز کی میچ فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح نان فرسٹ کلاس فور ڈے کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کی میچ فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی ہے۔ وائٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج اور کرکٹ ایسوی ایشنز ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس 15 سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اور وائٹ بال کھیلنے والے نان پلیئنگ ممبرز کو اب بالترتیب 10 اور 15 ہزار روپے ملیں گے لہٰذا اب ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو مجموعی طور پر 61 لاکھ اور ڈی کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 43 لاکھ روپے کا معاوضہ ملے گا۔

اس میں نئی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں کیا گیا اضافہ شامل ہے جبکہ اس رقم میں پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ کی انعامی رقم شامل نہیں۔

قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ہے جس میں سے ایک کروڑ روپے قائداعظم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو دیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -