سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کو پائلٹس کی ڈیوٹی کا دورانیہ کم کرنے کا حکم

سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کو پائلٹس کی ڈیوٹی کا دورانیہ کم کرنے کا حکم
سول ایوی ایشن کا پی آئی اے کو پائلٹس کی ڈیوٹی کا دورانیہ کم کرنے کا حکم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سےپائلٹس اور فضائی میزبانوں سے مقررہ وقت سے زیادہ ڈیوٹی لینے کا نوٹس لے لیا.

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سی اے اے نے پائلٹس کی ڈیوٹی کے اوقات کار کم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں. سی اے اے کے مراسلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی گذشتہ سات سال کے اعداد و شمار منسلک کئے گئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے پائلٹس نے دیگر آپریٹرز کے مقابلے میں مقررہ اوقات سے کہیں زائد ڈیوٹی انجام دی۔پی آئی اے نے ایک سال کے دوران 55پروازوں میں کپتانوں سے بارہ گھنٹوں سے زائد ڈیوٹی کروائی، فضائی میزبانوں سے 161گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی جارہی ہے جو کہ  عالمی ہوا بازی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پائلٹس کے مسلسل ڈیوٹی کرنے سے ان کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے جس  کے باعث سیفٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -