شہباز شریف روسی صدر کے سامنے ایسے بیٹھے تھے جیسے بچہ پرنسپل کے سامنے بیٹھتا ہے، عمران خان کا جلسے سے خطاب

شہباز شریف روسی صدر کے سامنے ایسے بیٹھے تھے جیسے بچہ پرنسپل کے سامنے بیٹھتا ...
شہباز شریف روسی صدر کے سامنے ایسے بیٹھے تھے جیسے بچہ پرنسپل کے سامنے بیٹھتا ہے، عمران خان کا جلسے سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف روسی صدر کے سامنے ایسے بیٹھے تھے جیسے بچہ پرنسپل کے سامنے بیٹھتا ہے، بیرونی سازش سے کسی کو مسلط کیا جاتا ہے تو وہ ایسی حرکتیں کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طاقت ان کے پاس ہے اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے کہ وہ نیوٹرل ہیں، یہ رانا ثناء اللّٰہ ہمیں ڈرا رہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ تم اور تمہارا ڈر پوک شہباز شریف دونوں سن لو، اس بار کپتان پوری تیاری سے آئے گا، مجھے پتا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کو کیا کرنا ہے، مگر رانا ثناء اللّٰہ کو نہیں پتا  کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں یہ کرپشن کیس ختم کر رہے ہیں کیا یہ صرف میری ذمہ داری ہے؟ کیا ان چوروں کو یہ کیسز ختم کرنے سے روکنا آپ کی ذمہ داری نہیں؟

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش سے آنے والے قوم کو شرمندہ کرواتے ہیں۔ ملک میں سیلاب ہے، وزیراعظم، وزیر خارجہ آپ امریکہ کیا کرنے گئے ہیں؟ وزیراعظم اور وزیرخارجہ امریکہ میں مہنگے ترین ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف سیکریٹری جنرل سےکہہ رہے تھے آپ جو امداد دیں گے، ہم چوری نہیں کریں گے، ایک طرف دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں دوسری طرف اس کابینہ نے نیب قانون تبدیل کیا۔

عمران خان نے کہا کہ باہر کی دنیا کو علم ہے وہ کبھی ان کو پیسا نہیں دیں گے، جو بھی انہیں پیسا دے گا، وہ آپ کی آزادی کا سودا کرے گا۔ یہ ڈرے ہوئے ہیں جب بھی الیکشن ہوں گے تحریک انصاف جیت جائے گی، ان کا منصوبہ ہے توہین کا الزام لگا کر قتل کروادیں، ان کے ساتھ سازشی ٹولہ کوشش کر رہا ہے کہ قوم ان کی غلامی کرے۔

عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار (ن )لیگ کی حکومت میں ہی ملک سے باہر بھاگا، اب جو این آر او مل رہا ہے ڈیل کے تحت ان کو واپس لایا جارہا ہے، جب ہمیں حکومت ملی تو سب سے بڑا خسارہ اسحاق ڈار چھوڑ کر گیا تھا، اب کوئی سمجھ رہا ہے کہ اسحاق ڈار آکر ملک کو ٹھیک کر دے گا، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم چپ کرکے یہ تماشہ دیکھیں گے۔

مزید :

قومی -