عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کا کام ہےکہ درست بھی کریں، صدر مملکت کا بیان

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کا کام ...
عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کا کام ہےکہ درست بھی کریں، صدر مملکت کا بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا  ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے،  یہ سنجیدہ معاملہ ہے سیاست دانوں اورپارلیمنٹ کو بیٹھ کر طے کرنا چاہیے،  عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کا کام ہےکہ درست بھی کریں۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان کی رائے وضاحت سے آگئی ہے،  آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوناچاہیے،آرمی چیف کی تعیناتی بہت اہمیت رکھتی ہے، ملک میں یہی ایشوز آئین کو لپٹوا چکے ہیں، جیسے مشرف کے زمانے کی تعیناتیاں۔

  یہ سیریس ایشو ہے، سیاست دانوں اور پارلیمنٹ کو بھی بیٹھ کر طےکرنا چاہیے، اپوزیشن کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہیے، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کا کام ہےکہ درست بھی کریں ، جو کل ایک پیج پر تھے اور جو آج ایک پیچ پر ہیں سب ہی مل کر ایک پیج بناسکتے ہیں ۔

صدر کا کہنا تھا کہ اس پر بات کی جاسکتی ہےکہ قبل از وقت الیکشن کیسے کراناہے، سیلاب کی وجہ سےکتنا اثر ہوتاہے اس چیزپربات کرنی چاہیے، میرے ذہن میں بھی نہیں کہ سیلاب کی وجہ سے الیکشن کتنا ملتوی ہو، اس پرغور و خوض ہونا چاہیےکہ ووٹ کاسٹ کرسکتےہیں یا نہیں، میں بھی ووٹ کاسٹ کرنےکے معاملے پر غور اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -