'شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے سرکاری خزانے سے نہیں اپنی جیب سے اخراجات برداشت کئے' حنا پرویز بٹ کا دعویٰ

'شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے سرکاری خزانے سے نہیں اپنی جیب سے اخراجات برداشت ...
'شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے سرکاری خزانے سے نہیں اپنی جیب سے اخراجات برداشت کئے' حنا پرویز بٹ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل ارکان ذاتی جیب سے خرچہ کر رہے ہیں.

اپنے ایک ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ نے کہا '‏جو وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی دورے کے اخراجات بارے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں ان کو بتاتی چلوں کہ شہباز شریف اور ان کی ٹیم جہاں رکے، سب نے سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ اپنی جیب سے اخراجات برداشت کئے۔ ' انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے ' جھوٹ' پھیلانا بند کیا جائے۔