'بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہو رہا ہے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا بیان

'بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہو رہا ہے، بیٹنگ کوچ محمد ...
'بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہو رہا ہے، بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں جو خامی نظر آرہی ہے اس کو دور کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد یوسف نے کہا کہ گیپ دیکھ کر ایکسٹرا کوَر پر سوئپ کر کے رنز بنائے جارہے ہیں، امید ہے جلد بہتری آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں نواز نے کامیابی دلائی، خوشدل نے بھی اوپر آکر اچھی بیٹنگ کی اور پاکستان کو کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا، ہر میچ میں سارے کھلاڑی نہیں چلتے، ایک دو کھلاڑی ہی پرفارم کرتے ہیں۔

محمد یوسف نےکہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ خامی کی نشاندہی ہوگئی، امید ہے انہیں جلد بہتری بھی نظر آئے گی، شان مسعود نے گزشتہ میچ میں نمبر 4 پر آکر شاندار بیٹنگ کی وہ اوپر آکر تو نہیں کھیلے۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر میں اتنے بڑے نام ہیں جب وہ چلتے ہیں تو خود ہی گیم ختم کردیتے ہیں لیکن جب ٹاپ آڈر جلد آؤٹ ہوجاتا ہے تو مڈل آڈر اسکور کرتا ہے جس کی مثال گزشتہ میچ میں شان مسعود کی بیٹنگ سب کے سامنے ہے۔

مزید :

کھیل -