ڈاکوؤں نے پیدل مندر آنیوالے یاتریوں کو بھی نہ بخشا، سب کچھ لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے پیدل مندر آنیوالے یاتریوں کو بھی نہ بخشا، سب کچھ لوٹ لیا
 ڈاکوؤں نے پیدل مندر آنیوالے یاتریوں کو بھی نہ بخشا، سب کچھ لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈو الہ یار (ویب ڈیسک) ٹنڈو الہ یار کے قریب کوٹری سے پیدل مندر آنے والے یاتریوں سے مسلح ڈاکو رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے، ڈاکوؤں نے ہندو یاتریوں سے لوٹ مار کرنے کے علاوہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، لوٹ مار میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ہندو یاتریوں سے لوٹ مار کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مندر انتظامیہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہندو یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹنڈوالہ یار میں  راما پیر کے مندر پر ہر سال مختلف علاقوں سے ہزاروں یاتری پیدل پہنچتے ہیں۔