ایشیئن گیمز ویمن کرکٹ دوسرا سیمی فائنل ؛ سری لنکا  نے  پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی 

ایشیئن گیمز ویمن کرکٹ دوسرا سیمی فائنل ؛ سری لنکا  نے  پاکستان کو 6وکٹوں سے ...
ایشیئن گیمز ویمن کرکٹ دوسرا سیمی فائنل ؛ سری لنکا  نے  پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ ژو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن گیمز ویمن کرکٹ کے دوسرے  سیمی فائنل میں سری لنکا  نے  پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق ایشیئن گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ویمنز ٹیم 75رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 76رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے تھے،شوال ذوالفقار 16،منیبہ علی 13اور عمائمہ سہیل 10رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں،قومی ٹیم کی کپتان نداڈار9، سدرہ امین 3رنز بنا سکیں،امے ہانی 9، نتالیہ پرویز 8اور عالیہ ریاض 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں،سری لنکا کی اودیشیکاپروبودھنی نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویشاد لہری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ،سری لنکا نے 76رنز کا ہدف بآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا،سری لنکا کی ہرشیتھاسماراویکرما 23رنز بنا کر نمایاں رہیں،نیلاکشی ڈی سلوا نے 18،انوشکا سنجیوانی نے 15، کپتان چماری اتھاپتھتھو نے 14رنز بنائے،ام ہانی، ڈیانا بیگ اور سعدیہ اقبال نے صرف ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کا گولڈمیڈل کیلئے فائنل میں مقابلہ کل بھارت سے ہو گا،پاکستان کانسی کے تمغے کیلئے کل بنگلہ دیش کا سامنا کرے گا، پاکستان نے ایونٹ میں براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی،کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ ہونے پر پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید :

کھیل -