ڈرون کے ذریعے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے 3سمگلرز گرفتار

ڈرون کے ذریعے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے 3سمگلرز گرفتار
ڈرون کے ذریعے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے 3سمگلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (آئی این پی ) نارووال پولیس نے ڈرون طیارے کے ذریعے بیرون ملک اعلیٰ کوالٹی کی منشیات سپلائی کرنے والے 3 سمگلرز گرفتار کر لئے گئے۔
 پولیس کے مطابق ڈرون طیارہ بیرون ملک منشیات سمگلنگ میں استعمال کیا جاتا تھا ، ڈرون سے ممکنہ طورپر منتقل کی جانے والی اعلیٰ کوالٹی کی 4 کلو منشیات ڈیلیوری سے قبل ہی قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے ۔
 پولیس نے  3 سمگلرز گرفتار کرلئے اور 3  اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہوگئے۔گرفتارملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔