ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کا سنگاپور کیخلاف شاندار فتح سے آغاز

ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کا سنگاپور کیخلاف شاندار فتح سے آغاز
ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کا سنگاپور کیخلاف شاندار فتح سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سنگاپور کو صفر کے مقابلے میں 11 گولز سے مات دے دی۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز خان نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سنگاپور کے خلاف 0-11 کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔پاکستانی ٹیم پہلے کوارٹر میں صرف 1 گول کرسکی تھی لیکن بقیہ 3 کوارٹرز میں اُس نے حریف کے خلاف گولوں کی برسات کردی۔پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور ارباز احمد نے ہیٹ ٹرکس کیں، پاکستان کے بقیہ گول عبدالوحید رانا، افراز، عبدالرحمٰن، عماد اور صفیان خان نے کیے۔

مزید :

کھیل -