26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی

Sep 24, 2024 | 08:45 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،سندھ کے کچھ علاقوں میں 26سے 28تک بارشیں متوقع ہیں ،جبکہ پنجاب کے شہری علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں نوشہرہ اور پشاور میں سیلاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،مری، گلیات،مانسہرہ، کوہستان، چترال کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ  ہے،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں