خاتون ملازمہ کے کمرے سے خفیہ کیمرا اور نامناسب ویڈیوز برآمد

Sep 24, 2024 | 02:28 PM

بگوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن )کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون ملازمہ کے کمرے سے خفیہ کیمرا اور نامناسب ویڈیوز پکڑی گئی جس پر عدالت نے اس کے مالک کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو بطور ہرجانہ رقم دے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلے اینڈریڈ نامی خاتون کو کروڑ پتی شخص مائیکل ایسپوسیٹو کے گھر ان کے 4 بچوں کی دیکھ بھال کیلئے بطور نینی ملازمت پر رکھا گیا تھا جس کے بعد سے اینڈریڈ، ایسپوسیٹو کے گھر ان کے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی لیکن اینڈریڈ کی ملازمت اچانک اس وقت ختم ہو گئی جب اسے اپنے بیڈروم میں لگائے گئے سموک ڈیٹکٹر میں ایک خفیہ کیمرا ملا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈریڈ کو اپنے مالک کے حوالے سے شک اس وقت پیدا ہوا جب ایسپوسیٹو بار بار نینی کے روم میں آکر سموک ڈیٹکٹر کو تبدیل کرتا یا پھر اسے ٹھیک کرتا رہتا اور آخرکار نینی کا شک یقین میں بدل گیا جب اس نے سموک ڈیٹکٹر کے اندر سے ایک خفیہ کیمرا دریافت کیا۔
نینی کا بتانا ہے کہ کیمرے میںسینکڑوں ریکارڈنگز سے بھرا ایک میموری کارڈ موجود تھا جس میں نامناسب ویڈیوز بھی شامل تھیں ، اس کے بعد نینی نے اپنی حفاظت کی خاطر ایسپوسیٹو کے گھر سے بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔
بعد ازاں نینی نے ایسپوسیٹو کے خلاف مقدمہ دائر کردیا جس کے بعد نینی کے باس کو گرفتار کرلیا گیا۔
مین ہٹن کی عدالت نے ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنائی اور ایسپوسیٹو اور ان کی اہلیہ ڈینیئل کو اینڈریڈ کو تکلیف پہنچانے کے جرم میں 27 لاکھ 80 ہزار ڈالر بطور جرمانہ دینے کا حکم دیا۔
نیو یارک پوسٹ سے گفتگو کے دوران نینی کا کہنا تھا کہ میں ان تین سالوں میں جس ساری صورتحال سے گزری اس کے لئے یہ کافی نہیں کیونکہ اس نے مجھے جو نقصان پہنچایا وہ ناقابل تلافی ہے۔

مزیدخبریں