ایران نے افغانستان کیساتھ سرحد پر کتنے کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کردی؟ جانیے

Sep 24, 2024 | 04:19 PM

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے افغانستان کیساتھ سرحد پر 10 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کردی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے گزشتہ روز رپورٹ کیاکہ ایران کی فوج نے افغانستان کے ساتھ اپنی مشرقی سرحدپر 10کلومیٹر (6میل) سے زائد ایک دیوار تعمیر کی ہے، جو تارکین وطن کا مرکزی داخلی مقام ہے۔

" اے ایف پی " کے مطابق اسنا خبررساں ادارےنےبری افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نوزر نیماتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سرحد پر 10کلومیٹر سے زائد طویل دیواریں بنائی گئی ہیں اور مزید 50 کلومیٹر دیوار تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایران اور افغانستان کی 900کلومیٹر (560 میل) سے زیادہ مشترکہ سرحد ہے، اور اسلامی جمہوریہ دنیا میں مہاجرین کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی کرتا ہے،جن میں90 فیصد افغان ہیں۔

مزیدخبریں