لاہور(جنرل رپورٹر) یونیسیف کی نئی تعینات کردہ کنٹری ہیڈ پرنیل آئرن سائیڈ کی وفد کے ہمراہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی/ سر گنگا رام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک آمد،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یو نیو ر سٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے استقبال کیا۔ وائس چانسلر پر و فیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں اجلاس میں انہوں نے یو نیو رسٹی اورسر گنگا رام ہسپتال کی کا میا بیو ں پر روشنی ڈالتے کہا یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شعبہ بہت جلد قائم کیا جائے گا۔ پروفیسر عائشہ ملک اور ڈاکٹر آصف صدیقی نے شعبہ گائنی اور شعبہ اطفال میں قائم شدہ کینگرو مدر کیئر سینٹرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔کنٹری ہیڈ پرنیل آئرن سائیڈ نے اعلیٰ معیار کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینگرو مدر کیئر کا مقصد نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح کو نمایاں طور پر کم کرنا، طویل مدتی صحت کو بہتر بنانا اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ ایم ایس، سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم،شعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر عائشہ ملک، شعبہ میڈیسن کی سربراہ پروفیسر بلقیس شبیر، شعبہ اطفال کے سربراہ پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، سمیت فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔