بھوربن(پ ر)ہیونڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے پی سی بھور بن میں نیشنل سیلز کانفرنس 2025 کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈیلرز اور سیلز ٹیموں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہم مقصد پاکستان میں ہیونڈائی کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کی خوشی میں ڈیلرز اور سیلز ٹیموں کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے ایک پرعزم منصوبہ بندی تشکیل دینا تھا۔کانفرنس میں ہیونڈائی نشاط موٹر کی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی جن میں یامادا مساکی (چیف ایگزیکٹو آفیسر)، سہیل نواز (چیف آپریٹنگ آفیسر)، اور محمد ممتاز احمد (جنرل مینیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈویڑن) شامل تھے۔ اس کے ساتھ ملک بھر سے 27 سے زائد ڈیلرز اور سیلز ٹیموں کے اراکین میں تقریب میں موجود تھے۔ ہیونڈائی کی قیادت نے ادارے کی کامیابیوں،کسٹمر کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ اس منصوبہ بندی کی بنیاد جدت، کسٹمر سے تعلقات اور سیلز کے معیار پر رکھی گئی ہے۔ اس موقع پر ہیونڈائی نے اپنے ڈیلرز اور سیلز فورس کے ساتھ مل کر بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کابھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر محمد ممتاز احمد، جنرل مینیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈویڑن نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ہیونڈائی کا کامیاب سفر ہمارے ڈیلرز اور سیلز ٹیموں کی محنت اور لگن سے جاری و ساری ہے۔ انہی کی کوششوں کی وجہ سے ہمیں اپنے صارفین کا اعتماد حاصل ہوا۔ ہم سب مل کر نہ صرف سیلز میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ مستقبل میں ہیونڈائی کے لیے ترقی کے ایسے اہداف بھی متعین کر رہے ہیں جن میں ہماری اولین ترجیح کسٹمرز ہوں گے۔کانفرنس کا اختتام ایک ایوارڈ تقریب سے ہوا، جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز اور سیلز ٹیموں کو اعزازات دیے گئے۔ ہنڈائی ایک نئے عزم کے ساتھ ترقی کا یہ سفر جاری رکھے گا۔