لاہور (پ ر) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیر صدارت فلڈ ریسکیواینڈریلیف آپریشن کاجائزہ اجلاس،سی ای او خبیب بلال نے پاکستان کے 58اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلئے الخدمت کی امدادی سرگرمیوں پرشرکاء کو بریفنگ دی۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ متاثرین کی خدمت پر اب تک ایک ارب 10 کروڑ 40لاکھ روپے خرچ کرچکے ہیں۔15اگست کی رات ہی ہنگامی اجلاس کے فوری بعد الخدمت کے ذمہ داران او ررضاکاروں نے ریسکیوآپریشن شروع کردیا تھا جو 40دنوں سے مسلسل جاری ہے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ ہیلتھ کے شعبے میں 8 موبائل ہیلتھ یونٹس، 767 میڈیکل کیمپس، 60 ایمبولینس کے ذریعے متاثرین کو ہیلتھ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری، نائب صدرسیداحسان اللہ وقاص،سی ای او خبیب بلال،ڈائریکٹر پروگرام حماداختر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، منیجر ڈیزاسٹرمینجمنٹ آصف جمال سمیت دیگرشعبوں کے ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔