لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کالج جو کہ عرصہ دراز سے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اولین پوزیشن پر رہا ہے اس میں طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ ان کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کا اظہار کرنے کیلئے اہم ہم نصابی سرگرمیوں کا ایک وسیع پلیٹ فارم بھی مہیا کرتا ہے حسب معمول اس سال بھی پنجاب کالج کے ڈائریکٹر آغا طاہر اعجاز کی زیر قیادت پنجاب کالج شالیمار کیمپس کے پرنسپل پروفیسر حماد اور وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جویریہ نے ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جسے طلبہ اور والدین نے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں میں تلاوتِ قرآن، نعتِ رسولؐ، تقریر، پینٹنگ، کیلیگرافی، سکیچنگ، سنگنگ، یوگا، روبوٹکس، وی لاگ، سٹل فوٹو گرافی، ڈرامہ اور مینٹل ہیلتھ شامل ہیں۔