لاہور ((لیڈی رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں اور خواتین کے بارے میں فلاح و بہبود کے بڑے منصوبے چلا رہی ہے - جماعت اسلامی تعلیم، صحت اور عورتوں پر ہونے والے مظالم کے لیے عورت کے ساتھ کھڑی ہے - 32000 بیٹیاں ہمارے تعلیمی اداروں اور ٹریننگ سینٹرز میں زیر تعلیم ہیں - بڑی تعداد میں کمیونٹی سنٹرز ہیں جو دیہاتوں کے پس ماندہ بچوں کو تعلیم میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لنک اپ لاہور کے عنوان پر لاہور بھر کے نوجوان خواتین اور طالبات کے سوشل میڈیا ایونٹ سے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستان کے نوجوانوں کو سر اٹھا کر جینے کا شعور دیا -آج ہم قوموں کی زندگی میں قابل فخر قوم کی حیثیت سے جینے کے قابل ہوئے۔ہمیں احساس کمتری سے باہر نکلنا ہو گا - یہ سوچ ختم کرنا ہو گی کہ عورت کمزور ہے - عورت ملکوں کا نقشہ بدل دیتی ہے- عورت پاکستان کا مستقبل ترتیب دے گی عورت تعلیم و تربیت کا سائباں ہے۔
? عورت کے مقام و مرتبے کی پہچان قوم کیے وقار کی بلندی کی علامت ہے- ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ نوجوان نسل اپنی توانائیاں قوم و ملت کی فلاح کے لیے خرچ کریں? اس کی بے شمار مثالیں تاریخ پاکستان میں اور جماعت اسلامی کی تاریخ میں بھی ملتی ہیں - جب سوشل میڈیا کا دور نہیں تھا، تب بھی نوجوانوں کی قربانیاں لازوال تھیں آج بھی نوجوان نسل کے لیے بے شمار چیلنجرز ہیں عزت اور وقار ان کو ملتا ہے جو بڑے خواب دیکھتے ہیں آپ ے مقصد زندگی سے جڑ کر آگے بڑھیں اور جے آء یوتھ کا حصہ بن کر اجتماعی بھلائی کے مشن میں شامل ہو جائیں - صدر حلقہ لاہور عظمی عمران نے کہا کہ سوشل میڈیا کے میدان میں شاندار مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والی نوجوانوں کو یہاں جمع کرنے کا مقصد ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے آج کی دنیا میڈیا کی دنیا ہے - جماعت اسلامی اور اس سے متعلقہ سوشل میڈیا کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی نوجوان اور طالبات ملک و ملت کا سرمایہ ہیں - لنک آپ لاہور میں مثبت سرگرمیوں کے حامل معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، یوٹیوبرز، اور رییل میکرز کو اعزازی شیلڈز دی گئیں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی نوجوانوں کو نقد انعامات دئیے گئے جن میں اسد اعجاز، نور امان سوشل میڈیا انفلنسر،ردا نقاش،سارہ احمد،،رقیہ غزل شاعرہ سوشل ایکٹیوسٹ شامل ہیں - سوشل میڈیا استعمال کرنے والی نوجوانوں سے میری پہچان پاکستان ممبر شپ فارم بھی فل کروائے گئے-