تاریخی ورثے کی حفاظت کے لئے کام تیزی سے جاری

Sep 24, 2025

 لاہور(خبر نگار)لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لئے جاری کوششوں کے سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے حویلی بیج ناتھ، حویلی میاں سلطان، لال حویلی، بحال شدہ شاہی حمام، اور محمد حسین آزاد لائبریری جیسے تاریخی مقامات لاہور اندرون شہر کے ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں اور ڈبلیو سی ایل اے کے مرمت و بحالی منصوبوں کا مرکزی جزو ہیں۔ دو ماہ قبل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی  ڈائریکٹر جنرل  ملیحہ رشید نے دہلی گیٹ پر واقع شاہی گزرگاہ کے ساتھ ساتھ کئی اہم تاریخی مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔واضح رہے کہ یہ دورہ لاہور ہیریٹیج اینڈ ریوائیول پروگرام کا حصہ تھا، جو شہر کے ثقافتی ورثے کے تحفظ، بحالی اور مؤثر استعمال کے لئے  (LHAR)وقف ہے۔ملیحہ رشید نیحویلی بیج ناتھ، حویلی میاں سلطان، لال حویلی، بحال شدہ شاہی حمام، اور محمد حسین آزاد لائبریری سمیت متعدد اہم اور تاریخی عمارتوں کا معائنہ کیاتھا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے اندرون شہر کی مختلف گلیوں کا بھی معائنہ کیاتھا۔ملیحہ رشید نے اس بات پر زور دیا تھاکہ شہر میں مزید تاریخی طرز پر تعمیر کی گئی، جیتی جاگتی گلیاں بنائی جائیں، جیسا کہ معروف گلی سْرجن سنگھ جو لاہور کی زندہ ورثے کی شاندار مثال ہے۔ملیحہ رشید نے کہاتھا کہ پروگرام کے ذریعے ہم صرف تاریخی عمارات کو بحال نہیں کر رہے، بلکہ ان میں نئی روح پھونک رہے ہیں تاکہ یہ مقامات آج کے شہریوں کے لئے فعال بن سکیں۔

  صرف ماضی کو محفوظ کرنا کافی نہیں، ہمیں اْن کے تاْ ر یخی وقار کو قائم رکھتے ہوئے سے نئی زندگی بھی دینی ہے۔

مزیدخبریں