لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر عوامی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کے لیے نادرن سرکل میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹیو انجینئر محمد رمضان بٹ نے خود شرکت کی اور صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کو براہ راست سنا، اور موقع پر شکایات کو حل کرنے کا حکم دیا اور صارفین کو یقین دلایا کہ آفس میں آنے کی بجائے میں خود چل کر عوام کے پاس آؤنگا اور آپ کے مسائل سنوں گا، مسجدو ں اور قریبی دفاتر میں بھی جاؤنگا اور اور میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ اس کا مقصد ادارے پر عوام کا اعتماد بحال رکھناہے۔ سی ای او لیسکو نے عملے کو ہدایت دی کہ تمام فیلڈ دفاتر میں عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پر آپریشن ڈائریکٹر اعجاز بھٹی،ایس ای ایسٹرن سرکل محمد مزمل، مینجر کمرشل وسیم اقبال، ایکسین کوٹ عبدلمالک نعیم قاسم، ایکسین گلشن راوی نعمان بھٹی، ایکسین بادامی باغ منظور الحسن، ایکسین راوی روڈ ثوبان صدیق، ایکسین فیروز والا کامران نوید اور ایکسین داتا دربار راشد سومرو کے علاوہ تمام ایس ڈی اوز اور آپریشنل سٹاف بھی موجود تھا۔ سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے۔
ہمارا عزم ہے کہ صارفین کی آواز کو نہ صرف سنا جائے بلکہ مؤثر انداز میں حل بھی کیا جائے۔