لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منشاء پرنس اور وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے کہ آئندہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیر اعظم بنیں گے, سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے میدان میں آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیر اعظم ہوں گے جلد ہی پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کھویا ہوا مقام دلوایں گے ہم سب جیالے پارٹی کی بہتری کے لئے سیاست کررہے ہیں۔ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔
نے مزید کہا کہ مشکل اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہئے,انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔پارٹی کامشن ہی غریب عوام کے حقوق کا حصول اوران کیلیے جدوجہد ہے۔۔۔