لاہور (پ ر)ایسوسی ایشن آف ایس تھیتک فزیشنز پاکستان کے زیر اہتمام جلال پور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے بیس کے قریب ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ مختلف امراض میں مبتلا تقریباً 500 افراد کو چیک کیا اور موقع پر ہی ادویات فراہم کیں۔ نمائندوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد ہمارا اخلاقی و پیشہ ورانہ فرض ہے۔
فلاحی خدمات کا یہ سلسلہ صرف سیلاب زدگان تک محدود نہیں بلکہ ملک کے دیگر پسماندہ اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بھی ایسوسی ایشن بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔عوامی حلقوں اور مقامی افراد نے ایسوسی ایشن آف ایس تھیتک فزیشنز پاکستان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر تنظیمیں بھی اس جذبے کو اپنائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچایا جا سک