سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے،میاں ایوب

Sep 24, 2025

 لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سیلاب ایک بہت بڑی قدرتی آفت ہے اس موقع پر ہمیں اپنے مستحق بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے یہی اصل سیاست اور عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بار بار آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات دنیا بھر میں ہونے والی موسیماتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے میدان میں آنا ہوگا سیلاب متاثرین کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں