لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری امت مسلمہ کے لیے مرکزِ عقیدت ہے اور حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ سعودی حکومت نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد اور فلاح کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔حافظ عبدالکریم نے کہا کہ حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب نہ صرف دینی و روحانی رشتے میں جْڑے ہوئے ہیں بلکہ دونوں ممالک خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کو دل سے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں