لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے 14 نامور اساتذہ کو امریکہ کی اسٹینفورڈ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے صفِ اول کے 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کر لیا گیا۔یہ نمایاں اعزاز ان تحقیقی مقالات کی بنیاد پر دیا گیا جو دنیا کے معروف ترین اسکوپس اور ویب آف سائنس میں شائع ہو ئے۔23000 سے زائد سائنسدانوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ڈاکٹر فیضان نذر، ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈاکٹر عمیر اشرف، ڈاکٹر انیس علی شاہ، ڈاکٹر نور سعید خان، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر ارشد ریاض، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر غلام رسول مدنی، ڈاکٹر محمد اقبال حسین، ڈاکٹر محمود احمد، ڈاکٹر غلام یاسین، ڈاکٹر ایس سلیم، اور ڈاکٹر نوید احمد دنیا کے دو فیصد سائنس دانوں میں شامل ہوئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے اساتذہ کو مبارکیاد پیش کی۔
اس شاندار کامیابی پر اساتذہ کو مبارکباد ی۔