دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی40ویں قومی سیرت النبیؐ کانفرنس

Sep 24, 2025

لاہور(نمائندہ خصوصی) دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ برائے طالبات کے زیراہتمام الحمرا ہال میں  40 ویں سالانہ قومی سیرت النبیؐ کانفرنس کے جاری مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ دنیا غزہ میں مظلوم انسانوں کاقتل عام رکوائے۔ آسٹریلیا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کی طرف سے فلسطین کوتسلیم کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔خواتین رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہ ”آپریشن بنیان مرصوص“ کے بعددنیا بھر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور حب الوطنی پر ہمیں فخر ہے۔ صدارت رہنما مسلم لیگ نواز غزالہ سعدرفیق نے کی۔کانفرنس سے نبیرہ عندلیب نعیمی،ڈاکٹرسیدہ سعدیہ، ڈاکٹر زرین ناز،پروفیسر نورید فاطمہ،مسز منیبہ ملحوظ، مسز فائزہ ملحوظ، ودیگر خواتین رہنماؤں نے خطاب کیا۔

  جبکہ ایم این اے کرن ڈار، مسز آمنہ مجتبیٰ،مسزسعدیہ شعیب صدیقی،حمیرا طارق،ڈاکٹرلبنی ظہیر،مسز منیبہ خاو  ر، مسزڈاکٹرجہانزیب، ڈاکٹر صائمہ،مسز صباحت رمضا ودیگرنے شرکت کی۔  

مزیدخبریں