لاہور (نمائندہ خصوصی) آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی مجددی نے کہا ہے کہ محبت رسولؐ کا جذبہ ایک ناقابلِ تسخیر طاقت ہے جو کسی بھی سازش کو ناکام بنا سکتا ہے۔مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشقِ رسولؐ کو سرد کرنے کے لیے مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں مگر عشقِ مصطفی ؐ ہی اْمت کے ایمان اور اتحاد کی اصل بنیاد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا اسلام آباد، لاہور، قصور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گجرات میں میلاد النبی ؐ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی مجددی نے کہاحضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ ہر دور کے انسانیت دوست اصولوں کا عملی نمونہ ہے۔
میلاد النبی? ہمیں اپنے کردار کو نبی کریم? کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے اور معاشرتی ناانصافی، انتہا پسندی اور نفرت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عشقِ رسول? کا تقاضا ہے کہ ہم معاشرتی اصلاح، علم کے فروغ اور کمزور طبقات کی مدد کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔نوجوان سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کو دین کی مثبت اقدار پھیلانے کے لیے استعمال کریں تاکہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔۔۔