ریلوے کالونیوں میں بلنگ، سیوریج پانی نظام واسا کے سپردکرنے کا فیصلہ

Sep 24, 2025

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ سے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے اور واسا کے مابین سیوریج اور صاف پانی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر طے پایا کہ ریلوے کالونیوں میں ڈائریکٹ بلنگ، سیوریج اور صاف پانی کا نظام واسا کے سپرد کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے دونوں اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی  افسران کے درمیان مؤثر رابطے کیلئے واٹس ایپ گروپ بھی قائم کر دیا گیا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریلوے کالونیوں کے رہائشیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں