سینئر حج آرگنائزرز کی چیئرمین رواف منیٰ کیساتھ ملاقات

Sep 24, 2025

 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمن چودھری کی قیادت میں لاہور کے سینئر حج آرگنائزر کے وفد کی سعودی طوافہ کمپنی رواف منیٰ کے چیئرمین زوھیر عبدالحمید سدائیو سے مکہ مکرمہ میں ملاقات،اسلامی نظریاتی کونسل، قرآن بورڈ کے ممبر علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ملک حسنین اعوان، علی اکبر حسینی،صفی اللہ موجود تھے۔ علامہ محمد حسین اکبر نے رواف منیٰ کے چیئرمین کو حج2025 ء میں خدمات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے اور خصوصی ایوارڈ کے ساتھ حج بورڈ کاممبر بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا رواف منیٰ کی طرف سے ایک لاکھ سات ہزار حجاج کو خدمات کی فراہمی میں ایک شکایت نہ آنا اور کمٹمنٹ کے مطابق سہولیات کی 100فیصد فراہمی آپ کی بڑی انفرادیت ہے۔ حچیئرمین رواف منیٰ زوھیر عبدالحمید سرائیو نے امتیاز الرحمن چودھری، ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر،ملک حسنین اعوان کوبتایا رواف منیٰ ضیوف الرحمن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے ہم کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتے۔ حج 2026ء کیلئے بڑا مربوط نظام لے کر آ رہے ہیں اہل پاکستان ہمارے دِلوں میں بستے ہیں ہمی۔ مشاعر سمیت گراؤنڈ سروسز دیں گے مکمل پیکیج وہ بھی سستا دیں گے۔وائس چیئرمین احسان عمران امین کاتب نے پاکستانی وفد کو بتایا اللہ کے فضل سے بہت سے ممالک کے ساتھ ہمارے ابتدائی معاہدے ہو چکے ہیں۔ہمارے چیئرمین زوھیر عبدالحمید حج 2026ء کیلئے جدید ڈیجیٹلائز نظام لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں