روس ایران میں 8نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کریگا‘رواں ہفتے معاہدہ متوقع

Sep 24, 2025

تہران (آئی این پی) ایران کے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اور روس ایران میں نئے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کرینگے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اسلامی روس کے دورہ پر ماسکو پہنچے۔ محمد اسلامی نے ایرانی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ دورہ کے دوران دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے، جن میں 8ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شامل ہے، کیونکہ تہران 2040تک 20 گیگاواٹ ایٹمی توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے معاہدے کی بات چیت ہو چکی اور اس ہفتے معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہم عملی اقدامات کے مرحلے میں داخل ہو جائینگے۔

ایران، روس معاہدہ

مزیدخبریں