غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 37فلسطینی شہید، 2ہسپتال غیر فعال 

Sep 24, 2025

                                                                        غزہ (آئی این پی)غزہ پرقابض اسرائیلی فوج کے دہشتگردانہ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں بچوں،خواتین سمیت مزید 37فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی علاقے میں شاتی پناہ گزین کیمپ کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 65ہزار 344افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 795 زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے 2 ہسپتال غیر فعال ہوگئے جن میں بچوں کا  الرنتیسی اور سینٹ جان آئی ہسپتال شامل ہیں، ہسپتالوں کے غیر فعال ہونے باعث زیر علاج مریضوں کی زندگیوں کو  شدید خطرات لاحق ہوگئے۔خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلیکس میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

غزہ 

مزیدخبریں