کھیلتا پنجاب،پنک گیمز کے  ٹرائلز نومبر میں کروانے کا فیصلہ

Sep 24, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کھیلتا پنجاب اور پنک گیمز کے ٹرائلز نومبر کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر اسپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور تمام ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں پنک گیمز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف انتظامی امور پر افسران نے ڈی جی اسپورٹس کو بریفنگ دی۔ 

خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پنک گیمز پنجاب میں خواتین کے لیے ایک بڑا  سپورٹس ایونٹ ہیں جو نہ صرف خواتین کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گی بلکہ صوبے میں خواتین اسپورٹس کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں صوبے کے تمام ڈویڑنز سے خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور بہترین کارکردگی دکھانے والی ایتھلیٹس کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ 

مزیدخبریں