مالے (یواین پی)پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی پاکستان نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پہلے میچ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ٹیم نے پورے ایونٹ میں محنت سے کھیل پیش کیا اور ایک بھی شکست کا سامنا نہیں کیا ایونٹ جیتنے کی بہت خوشی ہے۔