لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی ترغیب دینے کے مقدمہ میں ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا فیصلے میں قرار دیا گیا کہ درخواست گزار کے لاکھوں میں نوجوان مداح ہیں،ایسے سوشل میڈیا انفلونسر کی کوئی بھی غلطی بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ کی وجہ بنتی ہے۔ فیصلہ میں یہ باور کرایا گیا کہ درخواست گزار یوٹیوبر نے کبھی انکار نہیں کیا اس نے جوئے کی پروموشن نہیں کی اور سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے جوئے کی پروموشن کی مد وصول ہونیوالے 3لاکھ26 ہزار 420 ڈالرز کی رقم ملی. عدالت نے فیصلے میں یہ نشاندہی بھی کی کہ رقم کے ذرائع نہیں بتاسکے،. فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل کے مطابق یوٹیوبر کو نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ جان بوجھ کر شامل تفتیش میں نہیں ہوئے۔ فیصلہ میں سرکاری وکیل کا حوالہ دیا گیا کہ اطلاع ملی سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ملک چھوڑ کر فرار ہو رہا ہے تو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔