لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے منشیات کیس میں پولیس سب انسپکٹر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی، ملزمان کے وکیل امجد اقبال نے موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف مارچ 2025 میں 1560 گرام چرس کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا،تفتیشی ڈی ایس پی ریحان جمال نے ذاتی رنجش پر سب انسپکٹر سفیان کو مقدمہ میں نامزد کر دیا،تفتیش میں ایک خاتون کو بھی مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا،ڈی ایس پی نے تفتیش میں ملزمان کو طلب کر کے بیانات ریکارڈ نہیں کئے،مرکزی ملزم حبیب اللہ کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،درخواست گزار تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں، درخواست گزاران نے تفتیش تبدیلی کے لیے ڈی آئی جی کو درخواست دے رکھی ہے،ڈی آئی جی نے ابھی تک تفتیش کی تبدیلی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، استدعا ہیکہ عدالت ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔
توسیع