بروقت ڈیمز بنائے جاتے توآج سیلاب باعث رحمت ہوتا: گورنر پنجاب 

Sep 24, 2025

                                                            لاہور (نامہ نگار خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آج سیلاب باعث زحمت بنا ہوا ہے، اگر بروقت ڈیمز بنائے گئے ہوتے یہ باعث رحمت ہوتا،گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آنے والے نسلوں کے ہیرو ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک جاکر انڈیا کو بے نقاب کیا۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پیپلز لائرز فورم کے سیمینار سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اْن کی کوشش ہو گی جن لوگوں کے نقصانات ہوئے ان کا جلد ازالہ کیا جاسکا،سیلاب نے پنجاب کو بہت متاثر کیا ہے، سلیم حیدر خان نے زور دیا کہ جمہوری انداز میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیں، ملک کے قومی مسائل پر بات ہونی چاہیں،بلاول بھٹو نے بہت کم وقت میں قائدانہ صلاحیت پوری دنیا کو دکھائی اوپر جنگ مسلط کی گئی،اپنی افواج کے پیچھے کھڑے ہو کر جنگ لڑی اور دشمن کو ناکوں چنے جبوائے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کالے کوٹ والوں سے اْن کا دل کا رشتہ ہے. وکلا ء برادری نے ملک کیلئے قربانیاں اور بہت جدوجہد ہے، وکلا ء نے ہمیشہ آئین اور قانون کا ساتھ دیا،گورنر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلا ء سے اْن کا دل کا رشتہ، آپ کی لڑائی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہو نگا اور آپ کی مشکلات کو آسانیوں میں بدلونگا،گورنر پنجاب نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس وکلا ء کا اپنا ہے اور اس کے دروازے اْن کیلئے  کھلے ہیں،سیمینار سے لاہور ہائیکورٹ بار سیکرٹری فرخ الیاس چیمہ نے بھی خطاب کیا۔ 

گورنر پنجاب 

مزیدخبریں